جمعرات 4 دسمبر 2025 - 11:27
دہلی میں علما و مبلغین کی صمیمی نشست، نمائندۂ ولی فقیہ کی شرکت، نسلِ نو کی دینی ضرورتوں پر اہم گفتگو

حوزہ/ دہلی میں علما اور مبلغین کی ایک اہم اور صمیمی نشست منگل، 2 دسمبر 2025ء کو دفترِ نمائندۂ ولی فقیہ کی جانب سے منعقد ہوئی، جس میں شہر کے سو سے زائد ممتاز علما، خطبا اور مبلغین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں علما اور مبلغین کی ایک اہم اور صمیمی نشست منگل، 2 دسمبر 2025ء کو دفترِ نمائندۂ ولی فقیہ کی جانب سے منعقد ہوئی، جس میں شہر کے سو سے زائد ممتاز علما، خطبا اور مبلغین نے شرکت کی۔

یہ نشست صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس علمی و تبلیغی نشست کی صدارت ہندوستان میں نمائندۂ ولی فقیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے کی۔

نشست کا بنیادی موضوع عصرِ حاضر میں مبلغین کے تقاضے، نسلِ نو کی فکری ضروریات اور تبلیغ کے مؤثر طریقوں کا جائزہ تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے اپنے مفصل خطاب میں مندرجہ ذیل نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی:

دورِ حاضر میں زمانہ شناسی اور حالات کا درست ادراک

نسل Z کی فکری ساخت اور ذہنی رجحانات

نوجوانوں سے رابطے کے جدید طریقے

تبلیغ کے کامیاب عملی نمونے

مبلغین کے لیے ضروری مہارتیں: فہمِ مخاطب، گفتگو کے اسالیب اور میڈیا کا استعمال۔

ان کے خطاب کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔

نشست کے مختلف حصوں میں کئی اہم علما نے بھی اظہارِ خیال کیا، جن میں حجۃ الاسلام مولانا شمشاد رضوی، حجۃ الاسلام مولانا قاضی محمد عسکری، حجۃ الاسلام مولانا سید محسن تقوی، حجۃ الاسلام مولانا کلب رشید۔

ان بزرگوں نے تبلیغی تجربات، میدانِ عمل میں درپیش چیلنجز اور نوجوانوں کے مسائل سے نمٹنے کے حکیمانہ طریقوں پر مفید نکات پیش کیے۔

شرکاء میں موجود دیگر چند علما اور مبلغین نے بھی نشست میں اپنے تجزیات اور آراء پیش کیں۔

نشست کے اختتام پر سوال و جواب کا مخصوص سیشن منعقد ہوا، جس میں مبلغین نے نمائندۂ ولی فقیہ سے علمی و سماجی موضوعات پر سوالات کیے۔

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حکیم الہی نے نشست کے اہم نکات کا جامع خلاصہ پیش کرتے ہوئے اسے علما و مبلغین کے لیے نہایت مفید اور رہنما قرار دیا۔

شرکاء نے اس نشست کو سال کی کامیاب ترین علمی و تبلیغی سرگرمیوں میں سے ایک قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام دفترِ نمایندگی ولی فقیہ برائے ہند کے شعبۂ تبلیغ کی جانب سے نہایت عمدہ انتظام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha